ایک ہی روز20 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگالی گئی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں روزانہ ویکسینیشن ایک نیا سنگ میل عبور کر گئی ہے، ایک ہی دن میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگائی گئیں۔دوسری جانب کورونا وائرس نے 37 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد29553 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.465 ملین تک پہنچ گئی ہے۔