اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ بار کی تاحیات نااہلی کے معاملے پر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا ہے۔رجسٹرار آفس نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تاحیات نااہلی کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاحیات نااہلی کے معاملے پر درخواست اعتراض لگا کر واپس

















