رپورٹرحسنین شاہ کے قتل کا مرکزی ملزم عامر بٹ گرفتار

لاہور:(لیڈر نیوز) پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ کو جیل روڈ سے گرفتار کیا گیا۔قبل ازیں لاہور پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تفتیش کرنے والے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ وہ واقعے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔لاہور پریس کلب کے سامنے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد شوٹر ہیں۔ انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ شبہ ہے کہ ملزمان صحافی کے قتل میں ملوث ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، صحافی کو لین دین کے تنازع پر قتل کیے جانے کا خدشہ ہے۔


#murder of journalist Hasnain Shah