اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7 ہزار 678 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 23 افراد کی جان لے لی۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کوروناپانچویں لہر‘23اموات‘مثبت شرح 12فی صد سے تجاوز

















