اہور:(لیڈرنیوز)لاہور انارکلی دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کی تصویر سامنے آ گئی۔ تحقیقاتی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔لاہور گزشتہ روز خوفناک دھماکے سے لرز اٹھا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ متن کے مطابق تین دہشت گرد ایک موٹر سائیکل پر بارودی مواد رکھنے کے لیے آئے تھے۔ تحقیقاتی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
#picture of the alleged terrorist involved in Lahore Anarkali blast has come to light

















