اسلام آباد(لیڈرنیوز) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے ابوظہبی میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی۔عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔شیخ محمد بن زاید النہیان نے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں ایک پاکستانی شہری سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔
#Prime Minister Imran Khan telephoned the Crown Prince of Abu Dhabi strongly condemned the drone strikes

















