کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی میں کورونا کی پانچویں لہر نے زور پکڑ لیا، مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک پہنچ گئی۔ شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اومی کرون کے 430 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا کے پھیلاو¿ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,037 ہو گئی ہے۔


#In Karachi, the rate of corona positive cases reached 40.13%