ملک بھر میں کوروناکے 1649نئے کیسز رپورٹ‘ 3 اموات

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے تین افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد28972 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.35 ملین تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: پنجاب میں 448,091، سندھ میں 487,668، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 181,757۔ گلگت بلتستان میں 33,659، اسلام آباد میں 10,432، اسلام آباد میں 1,09,396 اور آزاد کشمیر میں 34,704 کیسز رپورٹ ہوئے۔