اسلام آباد:(لیڈرنیوز) مری میں برفباری میں پھنسے انیس سیاح شدید سردی کے باعث دم توڑ گئے جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا۔ملک کے مقبول ترین مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس گئے جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری سے ٹریفک میں پھنسی 23 ہزار سے زائد گاڑیوں کو نکال لیا گیا ہے تاہم سینکڑوں گاڑیاں تاحال ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ گاڑیوں میں سوار 16 سے 19 سیاح شدید سردی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں پورے خاندان شامل ہیں۔
مری,برف باری میں پھنسے 25سیاح جاں بحق'فوج طلب

















