کراچی:(لیڈرنیوز)کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کرنے والے محمد حریرہ نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔محمد حریرہ قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راو¿نڈر شعیب ملک کے بھتیجے ہیں جنہوں نے اسٹیٹ بینک گراو¿نڈ میں بلوچستان کے خلاف صرف 327 گیندوں پر 300 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔19 سالہ محمد ہریرا فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر پاکستانی ہیں، جب کہ حریرا کی ٹرپل سنچری موجودہ سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔مجموعی طور پر نوجوان بلے باز دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ جاوید میانداد 17 سال کی عمر میں ٹرپل سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔
#nephew of former national team captain all-rounder Shoaib Malik #scored a triple century


















