پشاور:(لیڈرنیوز)بلدیاتی انتخابات جیتنے کی خوشی میںفائرنگ سے کامیاب امیدوار ہی اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔لیڈر نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں موسیٰ زئی کے علاقے میں جیتنے والے امیدوار کی خوشی اس وقت غم میں بدل گئی جب جنرل کونسلر کی جیت کی خوشی میں پر فائرنگ کردی گئی اور جیتنے والا امیدوار گولیوں کی زد میں آگیا۔پولیس حکام کے مطابق زکریا خان بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کے جنرل کونسلر کے عہدے کے امیدوار تھے۔فائرنگ کرنیوالوں میں مقتول کا بھائی بھی شامل تھا۔
#pakistan #peshawar # successful candidate was shot dead in celebration of winning local body elections

















