کراچی ‘شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکہ‘16افراد جاں بحق

کراچی:(لیڈرنیوز) گل بائی شیرشاہ پراچہ چوک پردھماکا،16افرادجاں بحق ‘11 افرادزخمی، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کاتعین کیاجارہاہے، دھماکا صنعتی علاقے میں ہوا،دھماکے سے بینک کی عمارت کونقصان پہنچا،دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان ہوا،ابتدائی معلومات کےمطابق دھماکانالے میں گیس بھرجانے سے ہوا،سربراہ ٹراماسینٹرصابرمیمن کے مطابق دھماکے میں 16 افرادجاں بحق ہوئے‘9زخمی ہسپتال لائے گئے‘4کی حالت تشویشناک ہے، امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،ریسکیوحکام کے مطابق دھماکے سے بینک عمارت کی دیواریں گرگئیں۔