اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھا کام کر رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہم تبدیلی لائے ہیں، یہ سب غلط ہے، مجھے لگتا ہے کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھی بات ہے، بڑی چیزیں ہیں اور ملک بہت اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور ہم تبدیلی لے کر آئے لیکن یہ سب غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، حساب کتاب کے لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا۔شبر زیدی نے کہا کہ جب آپ فیصلہ کریں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور ہمیں اس سے آگے جانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا ہورہا ہے، میں یہ کروں گا، میں وہ کروں گا۔ یہ سب فریب دینے والی باتیں ہیں۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شبر زیدی نے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں ان کے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔شبر زیدی کے مطابق انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ کرنٹ اکاو¿نٹ اور مالیاتی خسارے کے مسائل دیوالیہ پن جیسی تشویشناک صورتحال دکھا رہے ہیں۔
#Shabbar Zaidi #country has gone bankrupt



















