تاحیات نااہلی‘سپریم کورٹ بار کاعدالت عظمیٰ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ بار نے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ بار کے صدر نے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔لندن سے واپسی کے بعد سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے لاہور ہائی کورٹ میں اظہار خیال کیا۔ احسن بھون نے کہا کہ کسی گواہ کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ بار کے تمام عہدیداروں سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ سپریم کورٹ بار آئندہ ہفتے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ بار نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے خلاف درخواست تیار کر لی ہے جو جلد سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کسی آڈیو اور ویڈیو کی سیاست میں نہیں پڑے گی۔


#Supreme Court Bar President Ahsan Bhoon #Supreme Court Bar has decided to approach the Supreme Court against lifelong disqualification