کورونا‘370نئے کیسزرپورٹ‘مزید4افرادچل بسے

لاہور:(لیڈر نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق اور 370 افراد وبا کا شکار ہو گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی کل تعداد28843 ہو گئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9292 ہے۔ ملک میں کورونا سے 1,289,913 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 1,251,778 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan