گوجرانوالہ:(لیڈر´نیوز) پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار مزید اٹھارہ ملزمان کو گوجرانوالہ کی اے ٹی سی میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دسمبر کو ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل اور اس کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی میں ملوث مزید اٹھارہ ملزمان کو مقدمے کی سماعت کے لیے سیالکوٹ سے سخت سیکیورٹی میں گوجرانوالہ لایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو منظور کر لی گئی۔کیس میں باضابطہ طور پر گرفتار ملزمان کی تعداد 52 ہو گئی ہے، 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جنہیں 21 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جانا ہے۔
#Priyantha Kumara murder case #Gujranwala
















