آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرزکی ملاقات

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)آرمی چیف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈسروسزاورانٹیلی جنس کمیٹی کے وفدکی ملاقات{امریکی ناظم الامور کی بھی شرکت،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا‘ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پربات چیت کی گئی‘آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک کیساتھ مضبوط تعلقات کاخواہاں ہے،پاکستان خطے میں پرامن کثیرالجہتی اوردیرپاتعلقات چاہتاہے،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،آرمی چیف نے مستقبل کے چیلنجز،جیوپولیٹیکل اورسکیورٹی صورتحال سمجھنے پروفدکاشکریہ اداکیا۔وفدمیں سینیٹررچرڈبر،سینیٹرجان کورنن،سینیٹربن ساس شامل تھے۔


#US Senators call on Army Chief General Qamar Javed Bajwa