لاہور:(لیڈر نیوز) پنجاب حکومت نے اومی کرون سے بچاو¿ کے لیے ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ باہر کے لوگوں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے، ویکسین کی دوسری خوراک اور بوسٹر ڈوز کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا وائرس کو کورونا وائرس کے خلاف ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے حکام کو ہر وقت چوکس رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی فول پروف اسکریننگ کی جائے اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ نئے H5N1 وائرس کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے، ویکسینیشن کی دوسری خوراک اور ایک بوسٹر خوراک کو یقینی بنانا۔
#Pakistan #Punjab government has directed to intensify the vaccination campaign to prevent Omicron
















