شہری خواب میں لاٹری کے نمبرآنے پر مالامال بن گیا

کینبرا:(لیڈرنیوز)خوابوں نے ایک انسان کی قسمت بدل دی، آسٹریلوی شہری کروڑوں ڈالر کا مالک بن گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈورڈسٹاو¿ن میں ایک شخص کے خواب میں لاکھوں ڈالرز کے درست لاٹری نمبر آنے لگے جس نے اسے امیر بنا دیا ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ اس نے 33 لاکھ ڈالر سے زائد کا جیک پاٹ جیتنے کا خواب دیکھا تھا جسے اس نے لاٹری جیتنے کے لیے استعمال کیا۔اس نے بتایا کہ ایک بار خواب میں اس نے کچھ نمبر دیکھے، پھر برسوں سے اسی نمبر کے سیٹ کو استعمال کرتے ہوئے لاٹری گیم کھیل رہا ہے۔ اس شخص نے 3.383 ملین ڈالر جیتے۔


#Edwardstown man wins $4.8 million in Set for Life lottery #lucky numbers came to him in his sleep