ممبئی:(لیڈرنیوز): (دنیا نیوز) بھارت نے ممبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ میانک اگروال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم نے اوپنر میاں اگروال کی شاندار سنچری کی بدولت 325 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کی ریکارڈ ساز کارکردگی نے میچ کو یادگار بنا دیا۔ اعجاز پٹیل کیوی اور جم لیکر اور انیل کمبلے کے بعد ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔کیویز بلے بازوں نے اعجاز پٹیل کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ وہ پہلی اننگز میں صرف 62 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے 276 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ 539 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں بلیک کیپس صرف 167 رنز ہی بنا سکی۔ہندوستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ 42 پوائنٹس کے ساتھ ہندوستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
#Mumbai Test #India defeated New Zealand by 372 runs in the Mumbai Test


















