ڈھاکہ میں مسلسل بارش‘تیسرے روز کا کھیل بھی تاخیر کاشکار

ڈھاکہ:(لیڈرنیوز)ڈھاکہ میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بھی تاخیر کا شکار ہے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلسل بارش کے باعث دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق میچ آفیشلز کے فیصلے کے بعد دونوں ٹیمیں ہوٹل سے سٹیڈیم کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔یاد رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے دو دن بارش اور خراب موسم کے باعث متاثر ہوئے تھے۔ پہلے دن 57 اوورز جبکہ دوسرے دن صرف 6.2 اوورز ممکن ہو سکے۔ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ہیں۔ کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز پر کھیل رہے ہیں۔


#third day of the second Test between Pakistan and Bangladesh is also delayed