اسلام آباد:(لیڈر نیوز)آصف زرداری کیخلاف2 اپیلوں پرسماعت‘چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے سماعت کی‘نیب پراسیکیوٹرنے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2 نئے ترمیمی آرڈیننس آگئے ہیں،متعلقہ پراسیکیوٹردلائل دیں گے،ہمیں التواچاہیے،آئندہ سماعت پردلائل دیں گے، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ2014 کی اپیلیں ہیں،آپ کواورکتناوقت چاہیے ؟خوددیکھ لیں نیب کتنی بارالتوامانگ چکا،جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیاکہ ان اپیلوں کانیب ترمیمی آرڈیننس سے کیاتعلق ہے؟عدالت نے پوچھاکہ اس اپیل پرنیب کی طرف سے کون دلائل دے گا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جہانزیب بھروانہ اپیلوں پردلائل دیں گے،دلائل دینے کیلئے ایک ماہ کاوقت دےدیں،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ جہانزیب بھروانہ کو آخری موقع دے دیتے ہیں،2ہفتے کاوقت دے رہے ہیں،نیب کے پاس آخری موقع ہے،آئندہ سماعت پردلائل نہ دیئے تواپیل پرفیصلہ کردیں گے،عدالت نے اپیلوں پرسماعت9 دسمبرتک ملتوی کردی۔
#Islamabad High Court #NAB #2 appeals against Zardari #last chance to give arguments to NAB


















