اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق خبر پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق خبرحقائق کے منافی ہے،سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے سفیدجھوٹ پرکیاجواب دوں،راناشمیم بطورچیف جسٹس گلگت بلتستان ایکسٹینشن مانگ رہے تھے،میں نے ایکسٹینشن منظورنہیں کی،راناشمیم نے ایکسٹینشن نہ دینے کاشکوہ بھی کیاتھا،ہرجھوٹی اورمن گھڑت بات کاردعمل دینادانشمندی نہیں۔
میرے متعلق خبرحقائق کے منافی ہے‘سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

















