سموگ نے پورے لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

لاہور:(لیڈر نیوز)لاہور کی فضاو¿ں میں آلودگی کے سائے گہرے ہو گئے۔ 468 کی سطح پر پہنچ کر، اے کیو آئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ بھی ہے۔سموگ نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اوسط AQI 468 تک پہنچ گیا۔ لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی اور کینال روڈ پر سب سے زیادہ AQI 784 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماڈل ٹاو¿ن کے مختلف علاقوں میں AQI 746 خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔ڈیفنس کے علاقے میں 726، ایڈن کاٹیجز، ظفر علی روڈ پر 711۔ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں AQI 681 کی سطح پر پہنچ گیا۔ علامہ اقبال ٹاو¿ن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 544 کی حد تک پہنچ گیا۔ٹاو¿ن شپ میں 529 اے کیو آئیز، انار کلی میں 498، کینٹ میں 490، فتح گڑھ میں 475، بحریہ آرچرڈ میں 482 اور جوہر ٹاو¿ن میں 447 ریکارڈ کیے گئے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی آلودگی میں اضافہ دیکھا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ گھروں کے اندر رہیں، سموگ سے بچیں، غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔


#Pakistan #Lahore #smog #shadows of pollution in the atmosphere of Lahore have deepened