ڈینگی سے موت کا رقص‘ پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق

لاہور:(لیڈر نیوز)ڈینگی سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق، صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نئے کیسز سامنے آگئے۔وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 شہری جاں بحق اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار 247 ہوگئی۔ راولپنڈی میں مزید 54 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے۔خیبرپختونخوا میں وائرس کے مزید 190 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبے بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے سب سے زیادہ 145 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ صوبے میں اب تک 9 اموات ہوئی ہیں۔دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے سرویلنس کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ بخار کی دوا کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، بخار کی دوا کی قلت کا کوئی جواز نہیں، ڈینگی کی وبا سے نمٹنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ڈینگی سے بچاو¿ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ لایا جائے۔


#Pakistan #Dengue deaths continue #death toll in the panjab rose to 83