اسلام آباد:(لیڈرنیوز)بلدیاتی اداروں کی بحالی فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیر سے متعلق کیس‘چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے سماعت کی‘چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل،سابق چیف سیکریٹری عدالت پیش ہوئے‘عدالتی فیصلے پرعملدرآمدمیں تاخیر،پنجاب حکومت سے7روزمیں جواب طلب‘عدالت کا موجودہ اورسابق چیف سیکریٹریزپراظہاربرہمی‘چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ دونوں کو جیل کیوں نہ بھیج دیا جائے؟سپریم کورٹ کا 25 مارچ کا حکم واضع تھا،آپ کوبلدیاتی اداروں کو فوری بحال کرنا چاہئے تھا،7 ماہ تاخیر کیوں ہوئی؟چیف سیکریٹری صاحب ! یہ آپ کا رویہ ہے؟کیا آپ گورنمنٹ کے ملازم ہیں؟آپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کونظراندازکیسے کیا؟چیف سیکریٹری صاحب ! آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،دانستہ طور پر عدالت کی حکم عدولی کی گئی ،آپ پر فرد جرم عائد کرکے جیل بھیج دیں گے،آپ کا پورا کیریئرتباہ ہوجائےگا، کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔
#Pakistan #Delay in implementation of court order seeks response from Punjab government


















