لاہور:(لیڈرنیوز)ملک بھر میں ڈینگی کا حملہ جاری ہےں‘ لاہور سب سے زیادہ متاثر ہے، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔پنجاب میں ڈینگی کے مزید 501 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 6 ہلاکتوں کے بعد صوبے میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 81 ہوگئی۔پنجاب میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 595 ہوگئی۔ لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 525 ہے۔اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے جاری، مزید 19 مریض سامنے آگئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 190 ہوگئی۔ ڈینگی سے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1787 مریض ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے باعث حالات خراب ہونے لگے، مزید 237 کیسز سامنے آگئے، صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 630 تک پہنچ گئی، پشاور سب سے زیادہ متاثر ہوا، مریضوں کی تعداد 4 ہزار 198 ہے۔ صوبے میں اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
#Pakistan #Dengue attacks #Lahore is the most affected, the number of dengue patients
















