جماعت اسلامی کی پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے درخواست

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) جماعت اسلامی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔جماعت اسلامی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاناما لیکس کے ساتھ ساتھ پنڈوار لیکس میں ملوث افراد سے بھی تفتیش کی جائے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا نظام نہیں ہے۔ عمران خان نے پاناما لیکس میں صرف ایک شخص نواز شریف کو نشانہ بنایا، جب کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ نواز شریف کے علاوہ دیگر لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔سراج الحق نے کہا کہ پنڈورا پیپرز میں بھی بڑے لوگوں کے نام ہیں، پنڈورا پیپرز میں 700 نام سامنے آئے ہیں، پاناما لیکس والے 436 اور پنڈورا پیپرز والے 700 لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


#Jamaat-e-Islami #petition in the Supreme Court for investigation of Pandora Papers