پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی

لاہور:(لیڈر نیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 63 ہو گئی۔اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز اور اموات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں مزید 561 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 17 ہزار 588 ہوگئی جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی۔سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 562 مریض داخل ہیں جب کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے5 ہزار 436 بیڈز الاٹ کیے گئے ہیں۔ …ادھر اسلام آباد میں بھی ڈینگی کا حملہ جاری ہے، مزید 86 افراد سامنے آگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 4071 ہے۔ اسلام آباد میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب ہوگئی، مزید 183 کیسز سامنے آگئے، پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 843 تک پہنچ گئی جب کہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔ پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد 3599 تک پہنچ گئی۔


#Pakistan #Punjab #Dengue cases #number of dengue deaths in Punjab has risen to 63