سعودی حکومت پاکستان کو 3 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گی

اسلام آباد: (لیڈرنیوز)سعودی حکومت پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرے گی اور تیل کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ کا قرضہ بھی ملے گا۔ فواد چوہدری اور حماد اظہر نے معیشت کے لیے سعودی امداد کا خیر مقدم کیا۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے ثمرات، سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرے گا، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تیل کے قرضے، تین ارب ڈالر جلد اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔شاہی ہدایت کے تحت سعودی ترقیاتی فنڈ محفوظ اثاثوں اور پاکستان کو کورونا سے نمٹنے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک میں 3 ارب جمع کرائے گا۔ سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے سالانہ 1.2 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کا کہنا ہے کہ شاہی ہدایت پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کا مضبوط مظاہرہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی امداد کا خیرمقدم کیا جب کہ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سعودی سہولت سے معیشت کو سہارا ملے گا، جلد 3 ارب روپے اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔ پاکستان کو تیل کی فوری ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی لیکن یہ لیٹ ادائیگی کی سہولت کے تحت دستیاب ہوگی۔


#Saudi government will provide 3 3 billion in funds to Pakistan