اسلام آباد:(لیڈر نیوز)ورلڈبینک کے بعدیورپی یونین کابھی پاکستان سے تعاون کااعلان،پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کابھی عندیہ،سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارسے یورپی یونین کے سفیرکی ملاقات‘منصوبے کی 3 بنیادی ترجیحات روزگار،تعلیم اورتکنیکی تربیت پربریفنگ دی گئی‘ لون اسکیم اورہنرمندپاکستان پروگرام کے اعدادوشمارسے بھی آگاہ کیا‘یورپی یونین کاکامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اورمیرٹ پراعتمادکااظہار‘سفیریورپی یونین نے کہا کہ پاکستان کیساتھ مل کرکامیاب جوان پروگرام آگے بڑھانے کیلئے تیارہیں،ٹیکنیکل،ووکیشنل ایجوکیشن کامعیاربہتربنانے میں سرگرم عمل ہیں،عثمان ڈارنے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کوہنرکی طاقت سے آراستہ دیکھناچاہتے ہیں،مثبت نتائج کیلئے یورپی یونین کی تکنیکی معاونت مددگارثابت ہوگی۔
#EU hints at investment for Pakistani youth #EU Ambassador meets Usman Dar

















