عثمان بزدارکی ہدایت پر جیلوں کیلئے عملے کی بھرتی کا آغاز

لاہور:(لیڈر نیوز) پنجاب کے جیل نظام کی اصلاح کے لیے اہم اقدامات ، عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر جیلوں کے لیے ایک ہزار سے زائد عملے کی بھرتی شروع کر دی گئی ہے۔جیل کے نظام میں اصلاحات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں جیل پیکج کی خصوصیات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے 4930 وارڈنز کی بھرتی کے لیے اصولی منظوری دی۔ عثمان بزدار نے جیلوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی اسامیاں بھرنے کی بھی ہدایت کی۔عثمان بزدار نے محکمہ جیل خانہ جات میں 44 ماہرین نفسیات کی بھرتی مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ضروری بجٹ کو یقینی بنایا جائے اور قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے خاتمے کے لیے قابل عمل سفارشات مرتب کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیدی فون پر کال کوڈ دباکر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ قیدیوں کی 489 شکایات پر کارروائی کی گئی۔


#Important steps for the reform of the prison system of Punjab #Usman Buzdar #recruitment of more than one thousand staff for prisons has been started