سڈنی:(لیڈر نیوز)ایشز سیریز سے پہلے آسٹریلوی اور انگلش ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ وہ بائیو سیکور بلبلے پر سخت پابندیوں کی وجہ سے آسٹریلیا جانے کے بارے میں غیر یقینی ہیں۔آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ سے کہا کہ روٹ ایشز ہو گا چاہے روٹ آئے یا نہ آئے ، روٹ کے پاس انتخاب تھا کہ وہ جہاز میں سوار ہونا چاہتے ہیں یا نہیں۔ٹم پین نے کہا کہ "کوئی بھی کسی کو آسٹریلیا آنے پر مجبور نہیں کر رہا ہے۔ اگر آپ نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں ، وہاں ایشز ہوگی اور پہلا ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوگا۔"انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کا اسکواڈ آسٹریلیا آ رہا ہے یا نہیں ، اگر آپ ملک کی نمائندگی نہیں کرنا چاہتے تو آپ کیا کرنا چاہتے ہیں۔
#Before the Ashes series #war of words broke out between the captains of the Australian and English teams

















