لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب حکومت نے اینٹی ڈینگی کے لیے صوبے بھر میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اینٹی ڈینگی کے لیے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر انسداد ڈینگی اقدامات کی خود نگرانی کریں ، راولپنڈی ، لاہور اور دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے میں موثر انداز میں نگرانی پر توجہ دیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی طرح وہ ذاتی طور پر انسداد ڈینگی اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ یہ رپورٹ کہ سب کچھ ٹھیک ہے کام نہیں کرے گا ، ہر انسداد ڈینگی اقدام کا آڈٹ کیا جائے گا۔
#anti-dengue #Punjab government has alerted the concerned agencies and departments #Usman Buzdar
















