پاکستان ہرقسم کی سیاحت،کاروبا،کھیلوں کیلئے محفوظ ہے‘ آرمی چیف

راولپنڈی:(لیڈر نیوز)آرمی چیف جنرقمرجاوید باجوہ سے یونان کے سفیر کی ملاقات،‘علاقائی سکیورٹی،افغانستان کی صورتحال پربات چیت کی گئی، ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا‘آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے،پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ ہے،پاکستان ہرقسم کی سیاحت،کاروبا،کھیلوں کیلئے محفوظ ہے، ملاقات کے دوران یونانی سفیرنے افغان امن میں پاکستان کے کردار،انخلامیں مددکوسراہا ،یونانی سفیرنے انسدادکوروناکیلئے بھی پاکستان کے اقدامات کوسراہا۔


#Pakistan is safe for all kinds of tourism, business, sports #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #Greek Ambassador meets Army Chief General Qamar Javed Bajwa