شمالی وزیرستان:(لیڈرنیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
#Two terrorists were killed during an operation by security forces in North Waziristan
















