ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد لقمہ اجل بن گئے ، اموات کی تعداد 26580 ہوگئی ، 24 گھنٹوں میں 3600 نئے مریض سامنے آئے۔ اموات کی کل تعداد 26580 ہو گئی ‘مثبت کیس کی شرح 6.3 فیصد ہے۔پاکستان میں فعال کیسز کی تعداد 91440 ہے جس سے کیسز کی کل تعداد 1197887 ہو گئی ہے۔ 3689 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 1079867 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 410436 ، سندھ میں 442401 ، خیبر پختونخوا میں 167154 ، اسلام آباد میں 1294 اور بلوچستان میں 32517 کیس رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 33131 اور گلگت بلتستان میں 10127 لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔


#83 more people died from Corona in pakistan #leadernews #deadly virus continues to kill 83 #corona in pakistan