اسلام آباد:(لیڈرنیوز)عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پاکستان میں مزید 118 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 3838 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52112 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 3800 میں وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 118 افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 25788 تک پہنچ گئی ہے اور کیسز کی کل تعداد 1160119 تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 2837 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 758 تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 94573 ہے۔
#corona in Pakistan #leadernews #118 people died #official portal
















