اسلام آباد: (لیڈر نیوز) افغانستان سے ہزاروں غیر ملکی آج سے پاکستان آنا شروع ہو جائیں گے ، اسلام آباد کے تمام ہوٹل 21 دن کے لیے بند رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھال لیا۔ انتظامیہ راولپنڈی کے بیشتر ہوٹلوں کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان سے غیر ملکیوں کے تیزی سے انخلا کی وجہ سے غیر ملکیوں کی بڑی تعداد آج سے پاکستان آنا شروع ہو جائے گی جن کے قیام کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کیا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے تمام ہوٹل عام لوگوں کے لیے 21 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام بند ہوٹل کے کمرے ضلعی انتظامیہ کے قبضے میں ہوں گے۔ 2 ہزار سے زائد لوگ کراچی میں ٹرانزٹ بھی کریں گے۔
#Thousands of foreigners from Afghanistan will start arriving in Pakistan #leadernews #all hotels in Islamabad will be closed for 21 days #district administration took control
















