ڈالر10ماہ کی بلندترین 165 روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی: (لیڈر نیوز) امریکی ڈالر 30 ستمبر 2020 کے بعد 10 ماہ کی بلند ترین سطح 165 روپے سے تجاوز کر گیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ڈالر 82 پیسے بڑھ کر 165.25 روپے پر انٹر بینک مارکیٹ میں فروخت ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ مئی کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ چار ماہ میں ڈالر 12.97 روپے بڑھ گیا ہے۔ڈالر بڑھنے سے پاکستان کے لیے بیرونی قرضوں پر 1400 ارب روپے کا دباو¿ پڑے گا۔


#US dollar crossed 10month high of Rs 165 after September 30, 2020 #leadernews #dollar rose by 82 paise and traded at Rs 165.25 on the interbank market