کورونا وائرس نے مزید 65 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے مزید 65 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جس سے مجموعی اموات کی تعداد 24848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1119970 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3084 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 378288 ، سندھ میں 418478 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 155712۔ گلگت بلتستان میں 31781 ، اسلام آباد میں 9579 ، اسلام آباد میں 95709 اور آزاد کشمیر میں 30423 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 1716942 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں 53770 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 106078 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 5151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ہےپاکستان میں ایک دن میں 65 افراد کورونا سے مر گئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 24848 ہو گئی۔ پنجاب میں 11505 ، سندھ میں 6566 ، خیبر پختونخوا میں 4750 ، اسلام آباد میں 848 ، بلوچستان میں 335 ، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


#Corona virus #Corona in Pakistan #leadernews #Punjab