دشمن ہائبرڈوارکے ذریعے ریاست کو کمزورکرناچاہتا ہے‘آرمی چیف

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادورہ کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دورہ کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ مضبوط افواج ہی دفاع وطن کی ضمانت ہیں،پاک آرمی تمام چیلنجزسے آگاہ ہے اورنبردآزماہونے کیلئے تیارہے،ٹیکنالوجی اورمخصوص صلاحیتوں پرتوجہ دےکردفاع مضبوط بنائیں گے،جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے، دشمن ہائبرڈوارکے ذریعے ہمارے معاشرے اورریاست کوکمزورکرناچاہتاہے،مستقبل میں متعددچیلنجزکا سامنا رہے گا،کشمیر کے منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے، ہم ہمیشہ کشمیریوں کےساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے،پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،مقبوضہ کشمیرکے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی کاشکارہیں،امیدکرتے ہیں افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان میں امن خطے کیلئے اشد ضروری ہے،افغانستان میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، سازشیں کرنے والے ہی علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں،پاکستان کوتنقیدکانشانہ بنانے کی کوششوں پرخاموش نہیں رہ سکتے،معاشی مشکلات کے باوجود30لاکھ سے زائدافغانیوں کوپناہ دی،پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت چکائی،عالمی برادری افغانستان کے پرامن حل کیلئے کرداراداکرے، پاکستان قومی ،علاقائی امن اور ترقی کا خواہاں ہے،آزادی کے مہینے میں کشمیری بھائیوں کونہیں بھول سکتے۔


#enemy wants to weaken the state through hybrid war #Army Chief General Qamar Javed Bajwa #leadernews #Always stand with Kashmiris