حکومت نے5نئے بلاکس کے ایکسپلوریشن لائسنس جاری کردیئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) حکومت نے 5 نئے بلاکس کے ایکسپلوریشن لائسنس جاری کردیئے،ترجمان وزارت توانائی کے مطابق وہاڑی،حضرو،نوشہرہ،ستلج،کھیواڑی میں تیل وگیس کے ذخائرتلاش کیے جائیں گے ،آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی کونئے ذخائرکی تلاش کاٹاسک دیاگیا،معاہدے پرسیکرٹری پٹرولیم،اوجی ڈی سی ایل کے ایم ڈی نے دستخط کیے،وفاقی وزیرتوانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ نئے ذخائرکیلئے کوششیں مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کریں گی،حکومت درآمدی تیل وگیس پرانحصارکم کرناچاہتی ہے۔


#Ministry of Energy #issued exploration licenses for 5 new blocks #leadernews #Oil and Gas Development Company  #Hammad Azhar