مانسہرہ: (لیڈرنیوز)شنکیاری میں مسافر کوسٹر اور ٹیکسی کے درمیان تصادم میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا کے مطابق مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں سی پیک روٹ پر گلگت سے آنے والا مسافر کوسٹر ڈرائیور کے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ٹیکسی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹیکسی میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تمام ہلاک شدگان کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کوسٹر کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں تین مرد اور ایک لڑکی شامل ہے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ کوسٹر کے ڈرائیور کی اوور ٹیک کی کوشش کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
#Four people were killed in a collision between a passenger coaster and a taxi #Mansehra #leadernews #driver of the coaster escaped
















