اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سپریم کورٹ میں اولڈ ریلوے گالف کلب عملدرآمدکیس کی سماعت ،عدالت کاوزیرریلوے کے مشیرکی تقرری پراظہاربرہمی، وزیرریلوے کے مشیرشاہ رخ خان کوبرطرف کرنے کاحکم دیے دیا،عدالت نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق وزیرریلوے نے گالف کلب کیلئے مشیرمقررکیا،عدالت کے استفسارکیاکہ وزیرریلوے نے کس قانون کے تحت شاہ رخ خان کومشیرمقررکیا؟جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ گالف کلب ذاتی ملکیت نہیں کہ من پسندلوگ مقررکردیئے جائیں،میرانہیں خیال پاکستانی حکومت خیرات پرچل رہی ہے،ہم اداروں کی بہتری چاہتے ہیں،اداروں کومستقبل میں محفوظ ہاتھوں میں دیناچاہتے ہیں،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسارکیا کہ گالف کلب کی انتظامیہ کوکون چلارہا ہے؟،سیکرٹری ریلوے نے بتایاکہ سی ای اوریلوے اولڈگالف کلب انتظامیہ کی سربراہی کررہے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیا کہ وزیرریلوے کے مشیرشاہ رخ خان کی کیااتھارٹی ہے؟سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ وزیرریلوے نے کلب کے مفادمیں شاہ رخ خان کومشیرمقررکیا،جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پبلک آفس میں ایسی تقرریاں نہیں کی جاسکتیں،اولڈگالف کلب میں انتظامیہ کی تقرریاں عدالتی حکم پرہوئیں،جسٹس عمرعطابندیال نے پوچھاکہ گالف کلب میں تقرری عدالت کے علم میں کیوں نہیں لائی گئی؟عدالتی حکم کی خلاف ورزی دانستہ طورپرکی گئی،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تقرریوں کے قوانین موجودہیں،ایسے کیسے کسی کوبھی لے آئے؟ وزیرریلوے کامشیرتقررکرناعدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
#Supreme Court #Old Railway Golf Club #leadernews #Pakistani government #public office #violation of a court order

















