لاہور: (لیڈر نیوز) نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ملک اسد کھوہر کے بھائی ملک مبشر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاو¿ں مانوال چوہنگ لاہور میں ادا کی گئی۔ رشتہ داروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ملک مبشر کو کل رات گولی مار دی گئی۔ واقعہ ولیمہ کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ شادی میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔ادھر ملک اسد کھوکھر کی بطور وزیر حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاو¿س میں ہونی تھی۔ تقریب حلف برداری کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
#Funeral prayers of Malik Mubashir Khokhar #leader news #political #Malik Asad Khohar #Lahore

















