کیوی ٹیم ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کریگی‘شیڈول جاری

لاہور:(لیڈرنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مہمان ٹیم 18 سال بعد ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ، اس دوران وہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔دونوں ٹیمیں بین الاقوامی ون ڈے سیریز کے تینوں میچ 17 ، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ سیریز کے تمام 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اگلے سال ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئے گی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئی ہیں اور یہ سیریز تعلقات کو مزید بہتر بنائے گی۔


#Pakistan Cricket Board #New Zealand tour of Pakistan #leader news #ICC Men's Cricket World Cup #Super League