یوٹیلیٹی سٹورزپر گھی،کوکنگ آئل ودیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی،کوکنگ آئل ودیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، مختلف برانڈزکے کوکنگ آئل 46 روپے تک فی لٹرمہنگے ہوگئے، کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے تک مہنگا،نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک اضافہ کردیاگیا،گھی کی قیمت میں34 روپے تک فی کلو اضافہ،بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا،شیمپوکی بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے تک بڑھادی گئی،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،اطلاق فوری ہوگا ۔


#utility stores #Ghee, cooking oil and other prices increase #leader news #pakistan #baby milk powder #shampoo bottle