این سی اوسی سفارشات پرپنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاﺅن

لاہور: (لیڈر نیوز) این سی او سی کی سفارشات پر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاو¿ن نافذ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے لاک ڈاو¿ن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ لاک ڈاو¿ن 3 اگست سے 31 اگست تک نافذ رہے گا۔نوٹیفکیشن لاہور ، راولپنڈی ، ملتان اور فیصل آباد میں لاگو ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 8 بجے تک ہوں گے ، تمام کاروباری سرگرمیاں ہفتہ اور اتوار کو معطل رہیں گی ، میڈیکل سروسز، فارمیسیاں ، صحت کے مراکز 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں ، ویکسین سنٹرز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پٹرول پمپ ، تندور ، بیکری 24 گھنٹے کام کر سکتے ہیں ، گروسری اسٹورز ، ڈیری اور سویٹ شاپس ہفتے میں 24 گھنٹے کام کر سکتی ہیں ، اور پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں ہفتے میں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ چکن اور گوشت کی دکانیں ہفتے میں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی ، کھانے کی ترسیل اور ای کامرس سروسز ہفتے میں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔کال سینٹرز ، میڈیا ہاو¿سز ، آٹو ورکشاپس ہفتے میں 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ آئل ڈپو اور بازار ہفتے میں 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ہر قسم کی مارکیٹیں (سبزیاں ، پھل ، اناج ، مویشی) سارا ہفتہ کھلے رہیں گے۔ میڈیکل سٹورز ، ہیلتھ سینٹرز ، ویکسین سینٹرز کو 24 گھنٹے ، ہفتے میں 7 دن کام کرنے کی اجازت ہوگی۔


#leader news #pakistan #lockdown #punjab #ncoc