کوروناوائرس مزید65افراد کی زندگیاں نگل گیا

اسلام آباد: (لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 65 افراد کی جان لے لی ، ہلاکتوں کی تعداد 23،360 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1،029،811 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4،950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 356،211 ، سندھ میں 380،093 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 143،673 گلگت بلتستان میں 30،289 ، اسلام آباد میں 8،096 ، اسلام آباد میں 87،304 اور آزاد کشمیر میں 24،145 کیس رپورٹ ہوئے۔